جہلم(اقبال خان ):۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرنے حکم جاری کردیا۔ سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے عوام کو روز مرہ کی اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر فروخت کرنے کیلئے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے ہیں جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت بڑا 800، گوشت بکرا 1600، روٹی 14، نان 20، چاول باسمتی سپر(نیا)265، چاول باسمتی (پرانا)300،چینی ہول سیل پلس 2 ، دودھ 180 دہی 200، دال چنا(باریک)340,دال چنا (موٹی)360, دال ماش (بغیر دھلی)515,چنے سفید 280، کالا چنا(باریک)335، دال مسور 270، دال مونگ 360، آٹا تھیلا 10کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی جبکہ گھی، گوشت برائلر، انڈے، مچھلی، سبزی فروٹ وغیرہ مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق روزانہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔