ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی کھلی کچہری ۔عوامی مسائل سنے فوری حل کے احکامات
ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری عوامی مسائل ان کا فوری حل
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ہدایات پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری کا انعقاد
کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں،سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی،ڈی پی او جہلم
کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے،
ڈی پی او جہلم نے متعقلہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے۔
کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجو