چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایلوایشن و مانیٹرنگ بریگیڈیئر ر بابر علاؤ الدین کا سول ہسپتال کا دورہ

0

 

 

جہلم(ملک فدا حسین اعوان  ):۔ چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایلوایشن و مانیٹرنگ بریگیڈیئر ر بابر علاؤ الدین کا سول ہسپتال کا دورہ ، جنرل وارڈ اور چلڈرن وارڈ میں سہولیات کا جائزہ ،۔ تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایلوایشن و مانیٹرنگ بریگیڈیئر ر بابر علاؤ الدین نے گزشتہ روز سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنرل وارڈ اور چلڈرن وارڈ کا خصوصی طور پر معائنہ کیا اور وہاں مریضوں اور ان کے اہلخانہ سے طبی سہولیات بارے تفصیلات حاصل کیں ۔ ڈی سی جہلم اور سی او ہیلتھ نے ان کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات بارے بریفنگ دی ۔ چیئر پرسن نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں تمام جدید ترین سہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کا مشن ہے اور کوشش ہے کہ شہریوں کو نجی ہسپتالوں میں کم سے کم جانا پڑے ۔ انہوں نے ہسپتال میں بہترین صفائی کا نظام قائم رکھنے اور بلا تفریق خدمات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.