حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے پروگرام ” نیور فارگیٹ یور گورنمنٹ سکول” کے تحت گجرپور پرائمری سکول کے بچوں تک ایک لاکھ کے بہترین جرسیاں ‘ بوٹ و موزے فراہم کیے

0

 

جہلم (اقبال خان )حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی صاحب دل افراد سے اپیل کرتی ھے کہ ان سردیوں میں اپنے سرکاری مادر علمی یا قریب ترین سرکاری سکول میں جائیں آپ کو اکثر پھول ملیں گے جن کے پاس سوئیٹر و جرابیں اور بوٹ نہیں ھوں گے ‘ اس سردی میں ان کا خیال رکھیں ۔حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے پروگرام ” نیور فارگیٹ یور گورنمنٹ سکول” کے تحت عملی مثبت آگہی کی کوشش کے طور پر گجرپور پرائمری سکول کے پھول جیسے بچوں تک ایک لاکھ کے بہترین جرسیاں ‘ بوٹ و موزے پہنچائے جن کے پاس یہ اھم ترین سردی سے بچاؤ کی یہ چیزیں نہ تھیں ۔
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی ‘ معاشرتی مثبت سوچ کے پھیلاؤ میں عملی طور پر کوشاں

Leave A Reply

Your email address will not be published.