جہلم ( محمد الیاس کھوکھر) کامرس کالج جہلم کے پرنسپل طارق عزیز 28 فروری کو ریٹار ہونگے ، کالج کے اولڈ سٹوڈنٹس اور کمرشل کالج سٹارز کا پرنسپل کو ہدیہء تبریک و تہنیت ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم کے سابق طالب علم ، پروفیسر اور موجودہ پرنسپل طارق عزیز اپنی شاندار اور کامیاب سرکاری ملازمت سے مورخہ 28 فروری 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے ۔ اس موقع پر کامرس کالج جہلم کے تمام اولڈ سٹوڈنٹس اور خصوصاً کمرشل کالج سٹارز گروپ نے پرنسپل طارق عزیز کو شاندار الفاظ میں ہدیہء تبریک و تہنیت پیش کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک اُنھیں کامیاب کیرئیر کی طرح ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے ۔ واضع رہے کہ اُن کے والد محترم مقصود احمد مرحوم بھی کامرس کالج جہلم کے پرنسپل رہے ہیں ۔*