ناجائزتجاوزات دوبارہ قائم کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاۓ گا،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد
جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)۔صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مثبت صحافت کرنے والے صحافیوں کو اگاہ کیا کہ منگلا روڈ مین بازار دینہ۔ ۔ریلوے روڈ پر جو ایکشن لیا گیا ہے اس پر مسلسل نظر رکھی جائے گی کسی شہری کی جرات نہیں کہ وہ دوبارہ تجاوز کرے مین بازار دینہ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بعض دکاندار موٹر سائیکل کھڑا کر کے اپنے سامان کی نمائش کرتے ہیں اب ان کے خلاف ایکشن ہوگا مین بازار دینا کے اندر نالے کو اس طرح ٹھیک کر رہے ہیں کہ مزید کشادگی ہو سکے ان کا کہنا تھا کہ میری خصوصی توجہ ار ائی سی دینہ کے متعلق ہے روزانہ کی بنیادوں پر اس کی بہتری کے لیے کام ہو رہا ہے تمام میڈیسن کا انتظام کیا جا چکا ہے اب مریضوں کو اس حوالے سے تکلیف نا ہوگی صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر دینہ میری اولین ترجیح ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں تحصیل دینہ میں کام ہو ۔۔۔ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق انہوں نے کہا کہ میں روزانہ محلے اور گلیوں کی وزٹ کرتی ہوں صفائی سے میں مطمئن نہیں ہوں ڈی سی جہلم سے مل کر اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے گا