گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جہلم میں ملکی حالات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کے زیر انتظام تقریب اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی شرکت
جہلم ( اقبال خان )گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جہلم میں ملکی حالات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کے زیر انتظام تقریب اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا،
تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی شرکت،
سیمینار میں سکول کے طلبہ کو ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے ملکی حالات کے بارے میں آگاہ کیا اور حوصلہ افزائی کی،
محکمہ شہری دفاع کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سول ڈیفینس کے عملہ ، ریسکیو1122 ،سکول کی انتظامیہ اور کثیر تعداد میں طلباء بھی شریک ہوئے،
ریسکیو1122 نے طلباء کو ایمرجنسی حالات میں ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد کے متعلق بریفنگ دی جبکہ سکول کے طلبہ نے پریڈ کا عملی مظاہرہ پیش کیا،
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی طرف سے شہری دفاع کی تنظیم کو اچھی کارکردگی دکھانے پر اطمینان کا اظہار کیا،
اس تقریب کے انعقاد کا مقصدضلع کےمختلف محکمہ جات کی ہنگامی حالات کے متعلق تیاری کو جانچنا اور اپنی نوجوان نسل کو ہنگامی حالات میں ایمرجنسی میں ردعمل کے لیے تیار کرنا ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو