بجلی کے کمرشل بلوں میں ماہانہ میٹر رینٹ 1000 کی ناجائز وصولی ،عوام کا اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ
بجلی کے ناجائز ٹیکسسز سے عوام سخت پریشان

جہلم ( بیورو چیف )آئیسکو اسلام آباد نے عوام کو لوٹنے کے لیے بجلی کے کمرشل بلوں میں ایک اضافہ اور کر دیا ۔ہر ماہ کمرشل بلوں پر 1000 ماہانہ میٹر رینٹ ڈال دیا جب کہ میٹر ذاتی ملکیت ہے اس کا کس بات کا کرایہ ۔سالوں سال نہ میٹر کی مرمت نہ رپئیرنگ ذاتی میٹر پر کرایہ عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے اس کو واپس لینے کا عوامی مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق آئیسکو اسلام آباد نے کمرشل میٹرز پر کرایہ میٹر کے نام سے عوام پر ایک اضافی بوجھ 1000 روپیہ ڈال دیا جو کہ سرا سر نا انصافی ہے ۔عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے مر رہی ہے بجلی کے ریٹ ہی اتنے زیادہ ہیں کہ ان کو ادا کرنا نا ممکن ہو گیا ہے اس کے باوجود محکمہ واپڈا نے عوام کو لوٹنے کے لیے ایک نیا طریقہ اپنا لیا کمرشل میٹر عوام کی ملکیت ہیں ایک چیز جس کی عوام مالک ہے اس کا 1000روپے ماہانہ رینٹ عوام کس بات کا ادا کرے ۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر بجلی و توانائی سے اس ظلم کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔