ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،
جہلم ( اقبال خان)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،
کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آر پی او راولپنڈی ریجن نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے،
آر پی او راولپنڈی ریجن نے مزید کہا، "ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے،
شہریوں نے بھی آر پی او راولپنڈی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں،
آر پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی،
کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقے جہاں کی عوام میرے پاس نہیں پہنچ سکتی انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا