چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر سابقہ ایم پی اے ڈسٹرکٹ پریزڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم چوہدری اورنگ زیب نمبردار زیبی گجر کی جانب سےچیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارک باد پیش کی

0

 

 

جہلم (اقبال خان )چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر سابقہ ایم پی اے ڈسٹرکٹ پریزڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم چوہدری اورنگ زیب نمبردار زیبی گجر کی جانب سےچیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارک باد پیش کی ۔چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر اور ان کے بھائی چوہدری اورنگ زیب نمبردارکوٹلی اللہ یار زیبی گجر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر دل کی اتھاء گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جناب قائد آصف علی زرداری چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنی افواج پر فخر ہے جو ملک کی سلامتی و تحفظ کے لیے ہمہ وقت دن رات ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔بھارت کو اپنے اوپر گھمنڈ تھا کہ میں ایک سپر طاقت ملک ہوں جو پاکستان کی بری بحری اور پاک فضائیہ کے جوانوں نے خاک میں ملا دی ۔ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جس کی قیادت سالار لشکر چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کر رہے ہیں ۔دشمن آئیندہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہیں کرے گا۔چوہدری اورنگ زیب نمبردارکوٹلی اللہ یار زیبی گجر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ افواج پاکستان نے ہمارے سر پوری دنیا میں بلند کر دیئے ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہماری افواج کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اورسیز نے بھی چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ فوج ہمارے سر کا تاج ہیں ہندوستان اب دوبارہ ایسی غلطی کا سوچے گا بھی نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.