عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہر میں مثالی صفائی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا ،ڈی سی جہلم و ڈی پی او جہلم

0

 

 

جہلم ۔( اقبال خان ) عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہر میں مثالی صفائی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے امن کمیٹی کے اراکین کے تعاون کے شکر گزار ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی جہلم میثم عباس اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کی۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر تمام سکیورٹی پلان مکمل کر لیے گئے ہیں اور کسی شر پسند کو شہر کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے عید کے موقع پر جہلم پولیس اور سکیورٹی ادارے 24 گھنٹے متحرک رہیں گے اور بین المسالک ہم اہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران اپنا بھرپور کردار ادا کریں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے عید کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ امن کمیٹی ضلع جہلم کے ممبران قاری عمر فاروق قاری عبدالباسط حافظ اظہر اقبال چوہدری عارف محمود سید باقر علی شاہ سید حسن شاہ سمیت دیگر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ گزشتہ سالوں کی طرح ضلع جہلم کے پرامن ضلع ہونے کے اعزاز کو برقرار رکھا جائے گا اور ہر قسم کی اختلافات کو بھلا کر عید کے موقع پر امن کو قائم رکھا جائے گا اس موقع پر ممبران امن کمیٹی نے عید کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی جس پر ضلعی انتظامیہ نے مکمل عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ آخر میں ممبران امن کمیٹی نے ملکی سلامتی خوشحالی اور امن و امان کو برقرار رہنے کے لیے خصوصی دعا کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.