ضلع جہلم بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائیسنس موٹر سائیکل ،رکشہ ،ٹریکٹرز دیگر ٹرانسپورٹ انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصرف ،لائیسنس چیکنگ کا عمل غیر موثر

تمام وہیکل ڈرائیورز کے لائیسنس چیکنگ کا عمل تیز کیا جائے ،عوامی حلقے

0

جہلم اقبال خان )جہلم ڈرائیونگ لائیسنس کا حصول بے مقصد ،چیکنگ کا نظام غیر موٹر ،ٹریکٹرڈرائیور،موٹر سائیکل سوار ،پبلک ٹرانسپورٹ ،چنگ چی بغیر لائیسنس ڈرائیورز انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ،ٹریفک پولیس لائیسنس کے اجراء کی اہمیت کو اگر بڑھانا چاہتی ہے تو بغیر لائیسنس ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی کا سخت آغاز کرنا ہوگا،تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں دینہ ،سوہاوہ،جہلم،پنڈدادنخان میں بغیر لائیسنس گاڑیاں ،ٹریکٹر،موٹر سائیکل،ٹرک،سکول وین،چنگ چی چلانا معمول بن چکا ہے ۔ٹریفک آفس جہلم کی جانب سے لائیسنس بنانے کا عمل تو جاری ہے لیکن ٹریفک عملہ کی جانب سے لائیسنس چیکنگ نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے لاکھوں انسانوں کی زندگی داو پر لگی ہوئی ہے۔اگر لائیسنس جاری کرنا ہی صرف ڈیوٹی ہے اور اس کی چیکنگ نہیں کی جائے گی تو بغیر لائیسنس ڈرائیورز کو لائیسنس بنوانے کی کیا ضرورت ہو گی ۔اس فعل کی وجہ سے اناڑی ڈرائیور بچے گاڑیاں ،موٹر سائیکل ،رکشے چلاتے دکھائی دیتے ہیں اور حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ،ڈی ایس پی ٹریفک سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں ماہانہ لائیسنس چیکنگ کے احکامات جاری کیے جائیں اور بغیر ڈرائیونگ لائیسنس کے گاڑی ،موٹر سائیکل ،ٹریکٹر اور دیگر وہیکل چلانے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.