غیرقانونی طور پر عالم ویلفئیر ٹرسٹ چلانے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے رجسٹریشن کینسل
ٹرسٹ کے بورڈز اتاروا کر ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کرنے کی ہدایت

جہلم(ریاض گوندل)غیرقانونی طور پر عالم ویلفئیر ٹرسٹ چلانے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے رجسٹریشن کینسل کرکے ٹرسٹ کے بورڈز اتاروا کر ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے تفصیلات کے مطابق جہلم کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کو اورسیز پاکستانی شاہنواز نے درخواست دی کہ میرے دادا عالم کے نام پر کنتریلی روڈ پر مقامی افراد نے عالم ویلفئیر ٹرسٹ بنا رکھی تھی جوکہ غیرقانونی ہے انکوائری میں ٹرسٹ غیرقانونی ثابت ہونے پر جوائنٹ رجسٹرار سعید احمد نے ڈی سی کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے سوسائٹی کی رجسٹریشن کینسل کرکے عالم ویلفئیر ٹرسٹ کے بورڈز اتروا دیئے ہیں اور دیواروں پر ہونے والی لکھائی پر رنگ مار دیا ہے شاہنواز کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے غیرقانونی ٹرسٹ چلانے اور فنڈنگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے۔سیل کرنے اور دیگر محکمانہ کاروائی کےلیے ہدایات جاری کر دی ہیں اس حوالے آورسیز پاکستانی شاہنواز کا کہنا تھا کہ ہم ڈپٹی کمشنر کے مشکور ہیں جنہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کروائی ہے اس موقع پر جوائنٹ رجسٹرار سعید احمد کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے عالم ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ ہوئی تھی لیکن عوام کو ویلفئیر ٹرسٹ کے نام پر جھانسہ دیا جا رہا تھا ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی