ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرجہلم عبد السمیع شیخ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ
جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر AC جہلم عبد السمیع شیخ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کرنا تھا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا۔ AC جہلم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اس حوالے سے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری صحت کی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہسپتال کا عملہ حاضری یقینی بنائے اور مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔