پریس کلب دینہ کے سینئر صحافیوں فنانس سیکرٹری سید جواد حسین نقوی اور ممبر پریس کلب محمد الیاس کھوکھر کی غازی غلام مجتبی انچارج چوکی سٹی دینہ سے ملاقات
دینہ(اقبال خان )دبنگ پولیس افسر سب انسپکٹر غازی غلام مجتبیٰ کو پولیس چوکی سٹی دینہ کے انچارج کے طور پر تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر غازی غلام مجتبیٰ کو پولیس سٹی چوکی دینہ کا انچارج تعینات کر دیا گیا ۔ انھوں نے ماتحت ڈیوٹی افسران و عملہ سے کہا ہے کہ سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اور ہر صورت میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرات ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست رویے کی بدولت علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ یہ بات گزشتہ روز پریس کلب دینہ کے سینئر صحافیوں فنانس سیکرٹری سید جواد حسین نقوی اور ممبر پریس کلب محمد الیاس کھوکھر سے ایک ملاقات کے دوران کہی, ان کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں بلکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور انصاف پر مبنی رویہ رکھتے ہوئے پولیس کا مثبت چہرہ بھی اجاگر کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں غازی غلام مجتبیٰ نے واضح کیا کہ شہر میں امن و امان , کرایہ داری کا اندراج اور غیر قانونی افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے جبکہ افغانی شہریوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہم سب کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔