ملک کاشف صابر یوکے کی جانب سے پریس کلب دینہ کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ، ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان

0

جہلم (اقبال خان)ملک کاشف صابر یوکے کی جانب سے پریس کلب دینہ کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ، ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان

**دینہ:** ملک صداقت کے بھائی ملک کاشف صابر یوکے کی جانب سے پریس کلب دینہ کے ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ کی قیادت میں پریس کلب کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کاشف صابر یوکے کی جانب سے پریس کلب دینہ کے لیے ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

عشائیے میں صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ، ملک اسد اعوان، ملک صداقت، سید امیر احمد شاہ، محمد افضل ماجد آفریدی، ملک طاہر جاوید، عمران منصور، ندیم عباس، دستگیر چوہدری، نعیم، محمد اقبال خان، شازیب بٹ، زوہیب کیانی، شیخ عتیق اور ساجد عاجز سمیت پریس کلب دینہ کے دیگر ممبران نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ملک کاشف صابر یوکے کی جانب سے پریس کلب دینہ کے لیے ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کے اعلان کو صحافتی برادری کے لیے حوصلہ افزا اقدام قرار دیا گیا۔ شرکاء نے اس موقع پر باہمی روابط، صحافیوں کے اتحاد اور پریس کلب کی بہتری کے لیے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ اور دیگر ممبران نے ملک صداقت اور ان کے بھائی ملک کاشف صابر یوکے کا عشائیے کے پرتکلف انتظام اور پریس کلب دینہ کے لیے مالی تعاون کے اعلان پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پریس کلب دینہ کے ممبران نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے صحافتی اداروں کے ساتھ تعاون کا یہ جذبہ آئندہ بھی برقرار رہے گا اور اس سے پریس کلب کی بہتری اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت پیش رفت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.