موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ (بلیو وین) کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس اور ٹریفک سے متعلق سہولیات کی فراہمی جاری،
جہلم ( اقبال خان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے عوام دوست اقدام موبائل پولیس اسٹیشن و لائسنسنگ یونٹ (بلیو وین) کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس اور ٹریفک سے متعلق سہولیات کی فراہمی جاری،
شہری بلیو وین سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے مختلف خدمات اپنے علاقے میں ہی باآسانی حاصل کر رہے ہیں،
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی آسان بنانا، ان کے وقت اور سفری اخراجات کی بچت اور پولیس خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے، عوامی سہولت اور بروقت خدمات کی فراہمی جہلم پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے،