ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس میں کرسچن کمیونٹی کی لیڈرشپ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس میں کرسچن کمیونٹی کی لیڈرشپ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،
میٹنگ میں ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او سول لائنز،ایس ایچ او صدر اور ایس ایچ او کالا گجراں کی شرکت، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر، جبکہ ایس ڈی پی او سوہاوہ، ایس ڈی پی او پنڈدادنخان نے بذریعہ وڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی،
کرسچن کمیونٹی کی جانب سے معروف بھٹی،لوئس آکاش ،وقاص ظفر، شہزاد،سالم مسیح ،ارشد بابو، سلیمان عزیز، قمر مسیح، اشتیاق مسیح نے شرکت کی ،
میٹنگ میں کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے تمام امور زیر بحث لائے گئے،
کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کےلئے جہلم پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں، کرسچن لیڈرشپ،
جہلم پولیس کرسچن کمیونٹی کے تحفظ کےلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کرے گی، ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس اقلیتوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ