شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن جاری رہے گا یہ بات ڈی سی جہلم محمد میثم عباس

0

 

 

  1. جہلم( ملک فدا حسین اعوان )شہر کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن جاری رہے گا یہ بات ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے مین بازار ، شاندار چوک اور تحصیل روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ڈی سی جہلم کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صبا سحر نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی ۔ ڈی سی جہلم نے مختلف دوکانوں پر جا کر تجاوزات کے خلاف مہم پر تاجروں سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے سے کاروبار میں بہتری اور شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی ہو گی ریڑھیوں کو ایک مخصوص جگہ الاٹ کریں گے اور جگہ جگہ ریڑھی لگا کر ٹریفک اور شہر کا نظام خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.