چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) کا دورہ جہلم

جہلم: ( اقبال خان )چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) کا دورہ جہلم۔
جہلم: چیئرپرسن کی ڈی سی آفس میں میڈیا سے گفتگو۔
جہلم۔ پنجاب حکومت میرٹ کو فروغ دینے اور سفارش کلچر کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ چیئرپرسن بابر علاؤالدین
جہلم: ضلع جہلم کے تمام اہم مسائل پر بریفنگ لی ہے۔ بابر علاؤالدین
جہلم: شہر میں سیوریج کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل پر کام جاری ہے۔ بابر علاؤالدین
جہلم: سرکاری محکموں میں کرپشن کی شکایات ہر صورت دور کریں گے۔ بابر علاؤالدین
جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں اہمیت دے رہی ہیں۔ بابر علاؤالدین
جہلم: للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے مسئلہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کریں گے۔ بابر علاؤالدین
جہلم: ڈیول کیرج کے لیے 625 ملین روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔ بابر علاؤالدین
جہلم: ڈیول کیرج وے کے فنڈز ابھی نہیں رکیں گے۔ بابر علاؤالدین
جہلم: ڈیول کیرج وے منصوبے کو جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ بابر علاؤالدین
جہلم: جہلم کے ٹراما سنٹرز کو جلد مکمل کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔ بابر علاؤالدین
جہلم: حکومت پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔ بابر علاؤالدین
جہلم: صفائی کا نظام بہتر کرنے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے ۔ بابر علاؤالدین
جہلم۔ صفائی کے جدید نظام کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے معاہدہ ہو چکا ہے ۔ بابر علاؤالدین
جہلم: راولپنڈی کے بعد ضلع جہلم کو زیرو ویسٹ بنائیں گے ۔ بابر علاؤالدین
جہلم: ضلع جہلم ن لیگ کا گڑھ ہے اور شہریوں کو ن لیگ سے بہت توقعات وابستہ ہیں ۔ بابر علاؤالدین
جہلم: عوامی مسائل حل کرنے کے لیے پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنر روزانہ کھلی کچہری لگا رہے ہیں ۔ بابر علاؤالدین