زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر بابر علاؤلدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر)ڈپٹی کمشنر آفس میں۔اجلاس

0

 

 

جہلم(ملک فدا حسین اعوان  ):۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر بابر علاؤلدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے ضلع جہلم کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے چیئرپرسن بابر علاؤلدین کو ضلعی پروفائل اور مختلف محکموں کی کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرپرسن بابر علاؤلدین نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق یہ دورہ ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ تمام ادارے حکومت پنجاب کی طرف سے وضع کردہ Key Performance Indicators (KPIs) پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ عوامی فلاح و بہبود پر بھرپور توجہ دیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ چیئرپرسن بابر علاؤلدین نے خاص طور پر محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور میونسپل اداروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور جہاں مزید فنڈز کی ضرورت ہو فوری طور پر متعلقہ محکموں سے فنڈز حاصل کرنے کی درخواست کی جائے۔ چیئرپرسن بابر علاؤلدین نے ضلعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامی افسران کو صحت مراکز، اسکولز اور دیگر سرکاری اداروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ڈی سی آفس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرپرسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف عوامی فلاحی منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں سولر پینلز کی فراہمی، دھی رانی پروگرام، آسان لائسنس پروگرام، ای ٹینڈرنگ، ستھرا پنجاب اور سیف سٹی پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد عوام کو جدید سہولتیں فراہم کرنا اور صوبے کی ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ چیئرپرسن بابر علاؤلدین نے مزید کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں جدید مشینری فراہم کی جا رہی ہے اور چھوٹے اور بڑے اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولتیں مل سکیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں بھی مزید اصلاحات اور بہتری لائی جا رہی ہے۔ چیئرپرسن نے انجمن تاجران کے وفد سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جلد اور مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چیئرپرسن بابر علاؤلدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اہم اقدامات کی بھرپور تشہیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کا فائدہ زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچنا چاہیے تاکہ عوام ان اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.