وزیر اعلی پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اور مانیٹرنگ کے چئیر پرسن بریگیڈئیر (ر) بابرعلاؤالدین کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ

0

 

 

 

 

 

 

جہلم ( اقبال خان )وزیر اعلی پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اور مانیٹرنگ کے چئیر پرسن بریگیڈئیر (ر) بابرعلاؤالدین کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ،

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین چیئر پرسن (DEFIM) کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس آمد پر خوش آمدید کہا ، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے معزز چئیرپرسن کو سلامی پیش کی،

بریگیڈئیر (ر) بابر علاءالدین چیئرپرسن (DEFIM)کی زیر صدارت دفتر پولیس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد،

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے علاوہ، ایس ڈی پی اوز، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ، ڈسٹرکٹ آفیسر CTD بھی شریک ہوئے،

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ضلع جہلم کے کرائم کی مجموعی صورتحال، پولیس افسران کی ویلفیئر اور حکومت پنجاب کے مہیا کردہ ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،

چئیر پرسن (DEFIM) کا سیف سٹی بلڈنگ کا بھی دورہ، جہاں منیجر سیف سٹی جہلم کی جانب سے سیف سٹی پائلٹ پروجیکٹ کی تعمیر و تکمیل اور ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا گیا،

سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کے خواب "جرائم کا خاتمہ،محفوظ پنجاب” کی طرف ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا،
بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین چئیر پرسن(DEFIM)

بعد ازاں چئیر پرسن (DEFIM)نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن سٹی جہلم کا بھی وزٹ کیا،

چئیر پرسن (DEFIM)کا تھانہ کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک اور حوالات تھانہ کا معائنہ، عوام الناس کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے مہیا کردہ انفراسٹرکچر اور سہولیات کا جائزہ لیا ،

تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،
پولیس اسٹیشن میں آتے ہوئے شہری تحفظ اور اپنائیت کا احساس لیکر آئیں، بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین چئیر پرسن(DEFIM)

سپیشل انیشییٹو پولیس اسٹیشنز، پولیس خدمت مراکز ، پولیس تحفظ مراکز اور میثاق سنٹرز آرام دہ اور صاف ستھرے ماحول میں شہریوں کو بہترین اور بر وقت سروس ڈیلیوری فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات خدمت عوام کی دہلیز پر کے مشن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضلع جہلم کے عوام کو بہترین سروس ڈیلیوری مہیا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہےہیں ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین چئیر پرسن(DEFIM) نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے بروئے کار لائے جانے والی تمام کاوشوں کو سراہا اور امن وامان کی بحالی میں مثالی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.