منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروش ملزم گرفتار، ملزم سے چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد،ایس ایچ او تھانہ دینہ
جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروش ملزم گرفتار، ملزم سے چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد
ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم وقاص محمود کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 01 کلو 260 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ رائفل 44 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی،
ملزم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ