وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد
عوامی مسائل روزانہ کی بنیاد پر سنیں جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی
جہلم (اقبال خان) ۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد شروع، ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی روزانہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ لگیں، شہریوں کا پنجاب حکومت کے اقدام پر خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری افسران کو عوام کی شکایات سننے کیلئے روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ مختص کرنے اور دفتر موجود رہنے کے حکم پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ڈی سی جہلم سید ہ رملہ علی دس سے بارہ بجے کے درمیان روزانہ درجنوں شہریوں کی شکایات سن کر فوری حل کے احکامات جاری کررہی ہیں ڈی سی جہلم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی اعلی افسران تک رسائی میں اب کوئی روکاوٹ نہیں ہے شہری مقررہ وقت میں ضلع کے کسی بھی افسر کے دفتر جا کر اپنی شکایات مسائل بارے درخواست دے سکتے ہیں جس پر فوری عمل درآمد ہو گا، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی کے دفاتر عوام کی پہنچ سے دور تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا وزیر اعلی کے اس اقدام سے شہریوں کو بہت سے مسائل سے نجات ملنا شروع ہو گئی ہے