ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی اسسٹنٹ کمشنرز کومہنگائی کے خلاف سخت ہدایات۔دوکانداروں کو جرمانے
مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی
جہلم (اقبال خان) ۔ ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 20 دن کے دوران 11ہزار سے زائد چھاپے مارکر 766 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر10لاکھ89 ہزار سے زائد روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں اور 3 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے