این ایچ اے کی نا اہلی دو ٹول پلازوں سے کروڑوں کی آمدن جی ٹی روڈ کھنڈرات میں تبدیل

جی ٹی روڈ جہلم تا راولپنڈی روڈ خستہ حالی کا شکار کروڑوں کی آمدن

0

جہلم۔( اقبال خان )ٹول پلازوں پر کروڑوں کی ٹیکس وصولی اور جی ٹی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔این ایچ اے کی نا اہلی حادثات روزانہ کا معمول بن گئے۔منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ،تفصیلات کے مطابق جہلم سے لیکر راولپنڈی تک جی ٹی روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جب کہ اس روڈ پر این ایچ اے دو ٹول پلازوں سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے ترکی ٹول پلازہ اور مندرہ ٹول پلازہ سے اکھٹے کرتی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ موٹروے پولیس بھی گاڑیوں سے جرمانے کی مد میں کروڑوں روپے اکھٹا کر رہی ہے لیکن دوسری طرف روڈ کے حالات دیکھیں تو جہلم۔سے راولپنڈی تک روڈ نہ صرف کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے بلکہ روزانہ اس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں جس سے لا تعداد قیمتی جانوں کا نہ صرف نقصان ہو چکا بلکہ گاڑیوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے ۔این ایچ اے صرف اور صرف ٹیکس وصولی کو اپنا فرض تصور کر کے پیسے اکھٹے کرنے کے چکر میں مصروف عمل ہے جب کہ موٹروے پولیس بھی اسی عمل کا حصہ ہے ۔روڈ کے حالات دیکھیں تو ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے کسی غریب ترین ملک میں داخل ہو چکے ہیں ۔روڈ کا کسی جگہ بھی لیول نہیں مریض اگر اس پر سفر کرے تو اس کے حالات مزید ابتر ہو جائیں ۔جگہ جگہ گھڑے اور جیسے موٹر سائیکل کی ٹیوب کو پنکچر لگائے جاتے ہیں ایسے روڈ کو پنکچرز لگائے گئے ہیں ۔آخر ٹول پلازوں سے کروڑوں روپے کی آمدن کہاں خرچ ہو رہی ہے ۔عوامی حلقوں نے سوال اٹھا دئیے ۔وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.