الیکٹرانک میڈیا کے ممبر شاہ زیب بٹ کی ایس ایچ او تھانہ منگلا چوہدری اللہ دتہ سے ملاقات,امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت

0

 

 

دینہ ( اقبال خان )الیکٹرانک میڈیا کے ممبر شاہ زیب بٹ کی ایس ایچ او تھانہ منگلا چوہدری اللہ دتہ سے ملاقات ۔ایس ایچ او تھانہ منگلا سے ملاقات میں علاقہ کے مسائل پر بات چیت ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکٹرانک میڈیا کے ممبر شاہ زیب بٹ نے نو تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ منگلا سے ملاقات کی ۔ایس ایچ او تھانہ منگلا نے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی انہوں نے کہا کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیع ہے ۔منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جا ریی ہیں ۔تھانہ منگلا سے منشیات فروش کا قلع قمع کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے اگر کوئی بھی فرد آپ کو اپ کے علاقے میں منشیات فروخت کرتا دکھائی دے تو اس کی اطلاع آپ مجھے دیں آپ کا نام صِیغہ راز میں رکھا جائے گا اور کاروائی بھی ہو گی ۔اسی طرح انہوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے اشتہاری ملازمان کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے ۔شاہ زیب بٹ ممبر الکٹرانک میڈیا نے ان کی کاروائیوں کو سراہا اور اسے علاقے کے لیے حوصلہ افزاء قرار دیا ۔شاہ زیب بٹ نے میڈیا کی جانب سے انہیں اپنی ٹیم کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.