دینہ: (اقبال خان)وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کی دھنیالہ آمد، برگٹ خاندان سے اظہارِ تعزیت
دینہ: وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے دینہ کے نواحی گاؤں دھنیالہ میں سابق ایس ایس پی مشتاق حسین برگٹ مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
مرحومہ خرم مشتاق برگٹ، عمر مشتاق برگٹ اور شرجیل مشتاق برگٹ کی والدہ ماجدہ، حاجی غلام جعفر کی چچی اور حاجی محمد دین برگٹ کی ہمشیرہ تھیں۔
اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ راجہ کامران حیات اور ناظم کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلال اظہر کیانی اور دیگر معززین نے برگٹ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔