سال نو کی آمد پر جہلم پولیس کے 400 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

سال نو کی آمد پر 150 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سال نو کی آمد پر شہریوں کے تحفظ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے موثر سیکورٹی پلان،

سال نو کی آمد پر جہلم پولیس کے 400 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،

سال نو کی آمد پر 150 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،

ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں خصوصی پکٹیں لگائی گئی ہیں،

ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کے لیے تمام تھانوں میں اضافی پکٹس لگائی گئی ہیں،

ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم

ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،

محافظ سکواڈ، اور تھانوں کی موبائلز مسلسل ڈیوٹی سر انجام دیں گی،

سال نو کی آمد پر مسیحی کمیونٹی کی عبادات کے سلسلہ میں موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم

سال نو کی آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے،

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.