ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے عوامی تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیو ایئر کے موقع پر ضلع بھر میں سیکشن 144 نافذ کر دیا۔

0

 

 

 

 

 

 

 

 

جہلم( اقبال خان ): ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے عوامی تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیو ایئر کے موقع پر ضلع بھر میں سیکشن 144 نافذ کر دیا۔حکم نامے کے مطابق، ون ویلنگ، بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ یہ احکامات 31 دسمبر 2024 سے 2 جنوری 2025 تک نافذ رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے ان ہدایات پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر اطلاع دیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.