ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے جہلم جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب

0

 

 

 

 

 

 

جہلم ( اقبال خان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے جہلم جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب اور شاندار عشائیے کا اہتمام،

الوداعی تقریب میں ڈپٹی کمشنرجہلم میثم عباس، ایس پی انویسٹیگیشن جہلم فیصل سلیم، ڈی او سپیشل برانچ ، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا ، ڈی ایس پی ٹریفک برانچز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا کی شرکت،

جہلم پولیس کے افسران نے ڈی پی او جہلم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انکی تعیناتی کو ضلع جہلم کا سنہرا دور قرار دیا ،

جہلم کی عوام نے جو پیار دیا وہ تاحیات یاد رہے گا، ڈی پی او جہلم

جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی قیادت میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ لائق تحسین ہیں،

تقریب کے اختتام پر جہلم پولیس کے افسران اور دیگر شرکائے تقریب نے ڈی پی او جہلم کو تحائف اور پھول پیش کئے اور ان کے بہتر مستقبل کی نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.