ڈی پی او نے ضلع بھر میں قانون شکنوں کے خلاف جاری قانونی آپریشنز کو نتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری
معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والوں کی اپ ڈیٹ لسٹیں بنانے کی ہدائت،

جہلم (اقبال خان )ڈی پی او نے ضلع بھر میں قانون شکنوں کے خلاف جاری قانونی آپریشنز کو نتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری کر دئیے،معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والوں کی اپ ڈیٹ لسٹیں بنانے کی ہدائت،تفصیلات کے مطابق ڈی پی ا وطارق عزیز سندھو کا ضلع میں معاشرتی امن کے قیام،ضلع کو ہر قسم کے قانون شکنوں سے پاک کرنے پر مکمل فوکس ہے،انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ہر قسم کے قانون شکنوں کے خلاف جو قانونی آپریشنز جاری ہیں انہیں مذید تیز تر کر کے مربوط حکمت عملی کے ذریعے نتیجہ خیز بنایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ پولیس کے کسی بھی قانونی آپریشن کی مخبری قانون شکنوں کو کوئی پولیس والا کر دے،خدانخواستہ ایسا ثابت ہو گیا تو مخبری کرنے والے پولیس اہلکار کو نہ صرف محکمانہ احتساب میں پولیس رولز کے تحت سزا دی جائے گی بلکہ اسے قانون شکنوں کے ساتھ قانون کے مطابق سہولت کار کے طور پر چالان بھی کیا جائے گا،ڈی پی ا وطارق عزیز سندھو نے کہا کہ معاشرتی امن کا قیام و استحکام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،جو سماج دشمن عناصر کسی بھی حوالے سے معاشرتی امن کے لئے خطرہ بنتے ہیں انہیں قانون کے مطابق قانون کے شکنجے میں لایا جائے اس حوالے سے پولیس قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ اطلاعات و معلومات کے تبادلے کے بعد معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والے عناصر کی ٹھوس شواہد کے ساتھ اپ ڈیٹ لسٹیں تیار کر کے انہیں تھانوں میں بھجوایا جائے تاکہ معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والوں پر قانون کڑی نظر رکھ سکے