جہلم پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی کل مال مسروقہ65لاکھ24ہزار100روپے برآمد ،12 گینگ گرفتار

جہلم پولیس نےماہ جنوری میں کل 112مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )جہلم پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی

کل مال مسروقہ65لاکھ24ہزار100روپے برآمد
(12) گینگ گرفتار

جہلم پولیس نے گزشتہ ماہ میں ڈسٹرکٹ پولیس طارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے
قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے

گزشتہ ماہ ڈکیتی معہ قتل کا 01 مقدمہ درج ہوا جس میں 01 ملزم کو گرفتار کیا گیا،

ریپ کے کل 03 مقدمات درج کئے گئے جن میں 02ملزمان گرفتار کے گئے ،گینگ ریپ کے کل 02 مقدمات درج کئے گئے جن میں 03 ملزمان گرفتار کئے گئے ،

جہلم پولیس نےماہ جنوری میں کل 112مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سےکیٹگری- اے کے 18جبکہ کیٹگری –بی کے64مجرمان اشتہاری جبکہ 30عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،

جرائم برخلاف پراپرٹی میں12گینگز ٹریس کر کے34ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سے برآمدگی مالیتی65لاکھ24ہزار100 روپے ،14عدد موٹر سائیکل ،06عدد پسٹل اور ایمونیشن برآمد کی گئی،

جہلم پولیس نے گزشتہ ماہ میں منشیات کے تدارک کے لئے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا،منشیات کے49 مقدمات درج کرکے50 ملزمان کو گرفتارکیا جن کے قبضہ سےچرس23کلو409گرام، ہیروئن 05کلو830گرام،آئس07کلو300گرام اور شراب کی407بوتلیں برآمد کی گئیں۔

غیر قانونی اسلحہ کے31 مقدمات درج کر کے32ملزمان کو گرفتارکیا گیا ، جن سے پسٹلز36عدد،01عددکلاشنکوف ،گنز / رائفل 06 عدد اورگولیاں برآمد کی گئیں ،

پتنگ بازی کے05مقدمات درج کئے گئے جن میں05ملزمان گرفتار کر کے306عددپتنگیں اور18عدد ڈوریں برآمد کی گئی،

ماہ جنوری میں جہلم پولیس خدمت مراکز سے شہریوں کوفراہم کی جانے والی مختلف سہولیات سے4621 افراد نے استفادہ حاصل کیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 5548چالان کر کے75لاکھ 35 ہزار 400روپے کا جرمانہ کیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ماہ جنوری میں ضلع بھر کے مختلف تھانوں اور دفاتر میں 37 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور بذریعہ کمپلینٹ سیل شہریوں کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے۔

*ترجمان جہلم پولیس*

Leave A Reply

Your email address will not be published.