دینہ ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ٹریفک دفتر اور ڈرائیونگ سکول کا سرپرائز وزٹ،
دفترکے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا،
شہریوں کو ٹریفک سے متعلقہ مثالی سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی اور تجدید کی غرض سے عوام کی سہولت کے لئے 24/7 کام یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم
شہریوں کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،
پولیس دفاتر میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں، ڈی پی او جہلم کی ہدایت
پولیس فارمیشنز کی کارکردگی اور عوام الناس کا پالیسنگ سے متعلق فیڈ بیک جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو