ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،بھتیجی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

0

 

 

جہلم ( بیورو چیف )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،بھتیجی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اخلاق کو گرفتار کر لیا،

ملزم سے دوران جسمانی ریمانڈ آلہ قتل پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد،

مقتولہ پسند کی شادی کی خاطر گھر چھوڑ گئی تھی ، جس بات کا قاتل کو رنج تھا، ملزم نے غیرت کے نام پر میری بیٹی کو مار ڈالا ، مدعی مقدمہ

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر زیرو ٹالیرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.