چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم ایم این اے بلال اظہر کیانی کی سربراہی میں ڈی سی آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد،

جہلم ( اقبال خان )چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم ایم این اے بلال اظہر کیانی کی سربراہی میں ڈی سی آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد،
میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو اور تمام شعبہ ہائے کے سربراہان کی شرکت،
رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے ضلع جہلم میں امن و امان، ترقیاتی پراجیٹکس، وزیراعلی پنجاب کے خصوصی اقدامات صحت و تعلیم سمیت متعلقہ تمام پراجیٹکس پر پیشرفت اور ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے جہلم پولیس کی کارکردگی اور ورکنگ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی،
چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم ایم این اے بلال اظہر کیانی نے جہلم پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا،
جہلم شہر میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ہمہ وقت مربوط و موثر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیےتمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو