ہمسایہ اسلامی ملک ترکیہ کی فلاحی تنظیم امانت فاؤنڈیشن اور مسلم ہینڈز پاکستان کے اشتراک سے جہلم میں سات سو سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

0

 

 

جہلم ( یاسر فہمید)ہمسایہ اسلامی ملک ترکیہ کی فلاحی تنظیم امانت فاؤنڈیشن اور مسلم ہینڈز پاکستان کے اشتراک سے جہلم میں سات سو سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

برادر اسلامی ملک ترکیہ کی فلاحی تنظیم دیانت فاؤنڈیشن نے مسلم ہینڈز پاکستان کے اشتراک سے جہلم اور دینہ میں سات سو سے زائد گھرانوں میں راشن تقسیم کیا تقریب کے مہمان خصوصی سفیر برائے مذہبی امور سفارت خانہ ترکیہ عبدالرحمن نے راشن پیک تقسیم کیے تفصلات کے مطابق
ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہونے والے برادر اسلامی ملک ترکیہ کی عالمی شہرت یافتہ فلاحی تنظیم دیانت فاؤنڈیشن نے مسلم ہینڈ پاکستان کے اشتراک سے ضلع جہلم میں سات سو سے زائد مستحق گھرانوں کے لیے رمضان المبارک میں مہینے بھر کا راشن تقسیم کیا سفارت خانہ ترکیہ کے مذہبی امور کے سفیر عبدالرحمن اور دیانت فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد موسیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی سے دیانت کے صدارتِ امورِ اور ترکی دیانت وقف کی جانب سے پاکستان آئے ہیں۔ترکی اور پاکستان کے درمیان مضبوط تاریخی اور قلبی تعلقات ہیں۔
عالمی فلاحی ادارہ مسلم ہینڈز پاکستان کے اشتراک سے سات سو سے زائد مستحق گھرانوں کے لیے روز مرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن تقسیم کیا گیا ہیں پاکستان کے مختلف 22 شہروں میں 13,500 راشن پیکجز، 2,000 عید کے کپڑے اور 8,500 افراد کے لیے افطار پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔
باعزت طریقے سے راشن مستحقین تک پہنچانے پر شہریوں نے ترکیہ کی فلاحی تنظیم دیانت فاؤنڈیشن اور مسلم ہینڈز پاکستان کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.