منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوہاوہ کی طرف سے دوسرے مرحلے میں مزید 130 ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکیجز کی تقسیم

0

 

 

سوہاوہ ( یاسر فہمید )منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوہاوہ کی طرف سے دوسرے مرحلے میں مزید 130 ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکیجز کی تقسیم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوہاوہ کی طرف سے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں مزید 130 ضرورت مند اور مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے پہلے مرحلے میں 120 خاندانوں کو فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے تھے۔ صاحبزادہ وقاص احمد شاہ (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل سوہاوہ) اور راجہ احمد نواز (ویلفیئر کوآرڈینیٹر تحصیل سوہاوہ) نے اس موقع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کے مشن کے مطابق معاشرے کے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنے میں ہر ممکن طور پر کوشاں ہے اسی سلسلے میں اس رمضان المبارک میں دو مرحلوں میں تحصیل سوہاوہ کے کم و بیش 250 خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے ہیں اور اس بات کو ہر ممکن طور پر پیش نظر رکھا گیا ہے کہ معاشرے کے ان ضرورت مند خاندانوں کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ آئندہ بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوہاوہ عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشد محمود بٹ، ڈاکٹر محمد زعفران چوہدری اور سید جواد انور شاہ سمیت تحریک منہاج القرآن تحصیل سوہاوہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ آخر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام میں مزید ترقی اور جملہ معاونین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.