ریسکیو 1122 کی کارکردگی مثالی ہے پوری قوم کو اس ادارے پر فخر ہے ، ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی

ڈپٹ کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا ریسکیو 1122 اسٹیشن کا دورہ

0

جہلم ۔ (اقبال خان )ریسکیو 1122 کی کارکردگی مثالی ہے پوری قوم کو اس ادارے پر فخر ہے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ریسکیو 1122 اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ ریسکیو اسٹیشن پہنچنے پر ڈی او ریسکیو انجینئر سعید اور سٹاف نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جس کے بعد ڈی سی جہلم نے ریسکیو اسٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ریسکیو سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ڈی سی جہلم نے ریسکیو اسٹیشن پر شجر کاری بھی کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.