جہلم: ماہ رمضان میں مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مؤثر کارروائیاں، 23 لاکھ سے زائد کے جرمانے,ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس
جہلم ( اقبال خان)جہلم: ماہ رمضان میں مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مؤثر کارروائیاں، 23 لاکھ سے زائد کے جرمانے۔
جہلم میں روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کارروائیاں جاری رہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی نگرانی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ رمضان کے دوران سخت اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں 81 ہزار سے زائد مقامات پر قیمتوں کی چیکنگ کی گئی۔ یکم مارچ سے 28 مارچ تک 15 ہزار سے زائد دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی، جبکہ گراں فروشی میں ملوث 1000 سے زائد افراد کو 23 لاکھ 57 ہزار روپے سے زیادہ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ پرائس مجسٹریٹس نے 9 مقدمات درج کرائے، 51 دکانیں سیل کیں اور مختلف خلاف ورزیوں پر 174 افراد کو گرفتار کیا جس سے مصنوعی مہنگائی کو قابو پانے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سخت ایکشن لیا گیا جس کے نتیجے میں قیمتوں میں استحکام پیدا ہوا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہوا۔