ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی،شاہزیب ڈکیت گینگ کے 02ملزمان گرفتار،چھینی گئی نقدی ،زیورات،موٹر سائیکل اور الیکٹرک کوائلز برآمد

0

 

 

جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی،شاہزیب ڈکیت گینگ کے 02ملزمان گرفتار،چھینی گئی نقدی ،زیورات،موٹر سائیکل اور الیکٹرک کوائلز برآمد

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عامر علی اور عمران خان کو گرفتار کر لیا،

ملزمان سے 33.270گرام سونا،نقدی 11لاکھ 29ہزار 500روپے،01عدد موٹر سائیکل اور 02عدد الیکٹرک کوائلز مالیتی 50ہزار روپے برآمد کر لی گئی،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.