جہلم ( اقبال خان ) طوفان نے ضلع جہلم میں تباہی مچا دی ،سوہاوہ میں دیوار گرنے سے دو افراد جابحق ،سات افراد زخمی
دیوار گرنے کی ایمرجنسی سوہاوہ
سوہاوہ آرے والی گلی نزد ریلوے پل کے مقام پر شدید آندھی کے باعث چھت کی دیوار نیچے گزرتی ہوئی چھوٹی ٹرالی پر گر گئی۔ ریسکیو ذرائع
حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ۔ ریسکیو ذرائع
ریسکیو 1122نے دونوں ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا ۔ ریسکیو ذرائع
جاں بحق ہونے والوں میں
عامر ولد بشیر عمر 30سال
یوسف ولد نور الہی عمر 55سال شامل ہیں ۔
جبکہ زخمیوں میں
اخلاق ولد لال حسین عمر 60سال
الیاس ولد لال حسین عمر 62 سال شامل ہیں۔