تجاوزات کے خاتمے کامشن۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس خود میدان میں اتر آئے۔ ڈی سی جہلم میثم عباس کی نگرانی میں شاندار چوک تا ٹاہلیانوالہ روڈ تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن

0

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جہلم۔( اقبال خان) تجاوزات کے خاتمے کامشن۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس خود میدان میں اتر آئے۔ ڈی سی جہلم میثم عباس کی نگرانی میں شاندار چوک تا ٹاہلیانوالہ روڈ تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن ۔ تجاوزات مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے ڈی سی جہلم میثم عباس کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور دوبارہ تجاوزات قائم ہونے کی شکایات کا نوٹس لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثانیہ صفی، اسسٹنٹ کمیشنر جہلم شمس الرحمن اور دیگر افسران میدان میں اتر آئے ڈی سی جہلم نے شاندار چوک تا ٹاہلیانوالہ روڈ تک سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کا جائزہ لیا اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف موقع پر سخت ایکشن کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم نے سی ای او میونسپل کارپوریشن مبارک علی کو حکم دیا کہ جہلم شہر سے تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن پوری طاقت کے ساتھ شروع کیا جائے اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جائے تجاوزات سے باز نہ آنے والوں کی دکانیں سیل کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور ان کا سامان ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لیا جائے اس موقع پر ڈی سی جہلم نے متعدد دکانداروں اور تاجروں سے ملاقات کی اور ان کو وارننگ دی کہ تجاوزات کرنے کی صورت میں کسی قسم کی رعایت کی توقع نہ رکھیں ڈی سی جہلم نے کہا کہ جہلم شہر کی طرح اطراف کی سڑکوں اور دیگر تحصیلوں میں بھی پوری رفتار کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.