سوہاوہ ( یاسر فہمید )سڑک کنارے شہد اکٹھا کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپوں نے مسافروں اور شہریوں کا جینا محال کر دیا ب ہار کا موسم آتے ہیں شہد کا کاروبار کرنے والے افراد نے چھوٹی بڑی شاہراہوں کے نزدیک اپنے اپنے کمپ لگا لیے جس میں شہد کی مکھیوں کو اکٹھا لر کے شہد بنایا جاتا ہے
پہلے پہل یہ کیمپ شاہراہوں اور آبادیوں سے دور جنگلات میں لگائے جاتے تھے مگر اس بار کئی علاقوں اور جی ٹی روڈ کے آس پاس سڑک کے نزدیک لگانے سے شہد کی مکھیوں کے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے
ڈومیلی روڈ پر درجنوں مقامات پر سڑک کے نزدیک کیمپ ہونے کی باعث متعدد موٹر سائیکل سواروں پر شہر کی مکھیوں کے حملے ہو چکے ہیں جس سے مسافروں اور شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے جب کہ سکول جانے والے بچے بھی خوف میں مبتلا ہیں
شہریوں نے انتظامی اداروں سے مظالبہ کیا ہے کہ ان کیمپوں کو سڑک سے دور جنگلات میں لگانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ شہری ان خطرناک مکھیوں کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں