سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کم نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی

نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے، وزیرمملکت ریلوے بلال اظہر کیانی

0

 

 

جہلم ( اقبال خان)
وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے سندھ کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کم نہیں ہونے دیں گے اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کے معاملے پر سیاسی، تکنیکی اور پالیسی سطح پر بات چیت کریں گے۔

جہلم کی تحصیل دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی مہنگائی مزید کم کرنے کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 2022 کی پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کو پٹڑی پر چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، پیپلز پارٹی کے تعاون سے عوام کی خدمت کا سفر آگے بڑھے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.