سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے پروفیشنل گروپ اور ہم خیال دوستوں کا اجلاس
پنجاب بار کونسل کے آئندہ الیکشن میں اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ امیدوار برائے پنجاب بار کونسل جہلم سیٹ کے لیے حمایت کا اعلان
سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے پروفیشنل گروپ اور ہم خیال دوستوں کا اجلاس
پنجاب بار کونسل کے آئندہ الیکشن میں اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ امیدوار برائے پنجاب بار کونسل جہلم سیٹ کے لیے حمایت کا اعلان
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن) تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے آمدہ الیکشن کے سلسلہ میں سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے پروفیشنل گروپ اور ہم خیال وکلا ساتھیوں کی جانب سے ممبر پنجاب کونسل جہلم سیٹ کے لیےسوہاوہ بار کی اکثریت نے اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب میں نائب صدر بار ملک شفقت علی اعوان جنرل سیکرٹری بار عاقب شہزاد اعوان لائبریری سیکرٹری ذیشان حیدر شاہ سینیئر وکلاء راجہ محمد ریاض راجہ ریاست خان محمد نصرت مغل سابق صدور محمد زبیر چوہدری ایڈوکیٹ راجہ سہیل شفیق محمد یاسر مغل چوہدری شبیر اختر اس کے علاوہ دیگر وکلاء میں سے ناصر محمود کیانی راجہ عمران راجہ محمد سہیل مس خالدہ منیر۔ نیلم منیر چوہدری ۔اصف ضمیر۔ نعمان ہاشمی ۔سفیر بٹ ۔ملک زاہد منیر.انس ثوبان مرزا ۔رضوان یونس ۔ملک نثار اعوان راجہ جنید۔ فرخ جاوید اور چوہدری تصدق جاویدایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں وکلا نے شرکت کی جب کہ جہلم بار سے موجودہ ممبر پنجاب بار کونسل راجہ ظفر اقبال صدر جہلم بار ملک رضوان احمد اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار عبدالرحمن برگٹ و دیگر وکلاء نے شرکت کی تقریب سے راجہ محمد ریاست خان محمد نصرت مغل چوہدری محمد زبیر ایڈووکیٹ راجہ محمد ریاض راجہ ظفر اقبال اور اکرام الحق شیخ نے خطاب کیا اس موقع پر سوہاوہ بار کے اکثریتی وکلاء نے ممبر پنجاب بار کے لئے تالیوں کی گونج میں اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا تقریب کے اخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔