ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی ایس پی اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

0

 

جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں ڈی ایس پی صاحبان اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،

میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس،ڈی ایس پی سٹی ،صدر،سوہاوہ،پنڈ دادنخان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی شرکت، میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک،

سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی، گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مال مسروقہ کو یقینی بنایا جائے۔

خواتین، بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں،

ایس ڈی پی اوز تفتیش کومانیٹر کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ ملزمان قرار واقعی سزایاب ہو سکیں،

محکمانہ احتساب کے لیےخود کو تیار رکھیں، کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائےگا،

شہریوں کو انصاف کی فراہمی،میرٹ پر تفتیش، مقدمات کی بروقت پیکسوئی اور پبلک سروس ڈیلیوری کے اعلی معیار سے ہی جہلم پولیس ایک بہترین پولیس کہلانے کے لائق ہو سکتی ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.