جہلم ( ملک فدا حسین اعوان )سول ڈیفنس ریلی برائے الفتح پاکستان
جناب ڈایکریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ھدائیت پر اور محمد فرحان سول ڈیفنس آفیسر جہلم اور زاہد حسین ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس اورگنائزیشن جہلم کی زیر نگرانی سول ڈیفنس جہلم کی جانب سے ریلی بسلسلہ الفتح پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے اور اس بات کا یقین دلایا گیا کہ محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ریلی میں ڈپٹی چیف وارڈن زاہد حسین بٹ ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد اور دیگر سول ڈیفنس کے ایگزیکٹو ممبران نے بمعہ رضاکاران کثیر تعداد میں شرکت اس کے علاوہ جنرل پبلک نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔