گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روہتاس میں اساتذہ اور طالبات نے پاک فوج سے اظہار تشکر انتہائی خوبصورت انداز میں ادا کیا
جہلم۔ (فرحان شاہ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روہتاس میں بعد از اسمبلی اساتذہ اور طالبات نے اظہار تشکر انتہائی خوبصورت انداز میں ادا کیا پاک فوج نے ازلی دشمن کا جس طرح مقابلہ کیا انتہائی خوبصورت الفاظ میں اس کی تعریف کی گئی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روہتاس کی طالبات نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جسم کے خون کا اخری قطرہ بھی افواج پاکستان کے لیے حاضر ہے جس وقت طالبات اور اساتذہ نے کارڈز اٹھا رکھے تھے وہ منظر نا قبل بیاں ہے گرلز ہائی سکول روہتاس کی اساتذہ کا کہنا ہے کہ افواج بلخصوص پاک فضائیہ نے جس طرح وطن عزیز کی حفاظت کی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اساتذہ اور طالبات نے مل کر اپنے شہیدوں کے لیے خصوصی دعا کی ۔اور پاک فضائیہ کے غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔