موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کی افزائش شروع ہو چکی ہےڈینگی کی افزائش روکنے کے فوری اقدامات کریں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر

0

 

 

جہلم۔( اقبال خان ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کی افزائش شروع ہو چکی ہے کئی اضلاع میں ڈینگی کے کیس سامنے آ چکے ہیں اس لیے تمام محکمہ جات ڈینگی کے پھیلاؤ اور افزائش کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت نے ڈینگی لاروا کی تلاش اور اس کی خاتمے کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو موذی مرض سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کو تمام اقدامات کرنے چاہیے بیماری بڑھ جانے کی صورت میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ضلع جہلم اور اس سے ملحقہ اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.